English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل: انسانی وقفے کے بعد غزّہ پر حملے جاری رہیں گے

القمر

اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ ہرزی ہالیوی نے کہا ہے کہ انسانی وقفے کے بعد غزّہ پر حملے جاری رہیں گے۔

ہالیوی نے غزّہ کے مقبوضہ شمالی حصّے میں بعض اعلیٰ سطحی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم جنگ ختم نہیں کر رہے۔ جب تک فتح نہیں ہو جاتی ہم جنگ جاری رکھیں گے، پیش قدمی کریں گےا ور حماس کے دیگر علاقوں میں بھی جنگ کریں گے”۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بھی کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ انسانی وقفے کے بعد غزّہ پر حملے جاری رہیں گے۔

قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اتفاق  کے دائرہ   کار میں غزّہ کی جھڑپوں میں 4 روزہ انسانی وقفہ متوقع ہے۔

تاحال کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا لیکن توقع ہے کہ انسانی وقفہ کل شروع ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے