English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو میں اناطولیہ تہذیب کے شاہکاروں کی نمائش

القمر

میکسیکن نیشنل میوزیم آف ورلڈ کلچر میں "ترکیہ ہال”میں  ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA)  کے زیر اہتمام ترکیہ کی بھرپور تاریخ اور ثقافتی تنوع کی  کی جا رہی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، تیکا   کے صدر سیر قان قایا لر  نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ترکیہ ہال،  ہمارے ممالک کے درمیان دوستی اور دونوں معاشروں کے درمیان ہم آہنگی میں کردار ادا کرے گا۔ ہم اس قیمتی عجائب گھر میں  تیکا  کی مدد سے اپنے ‘ترکیہ ہال’  میں نمائش منعقد کرتے ہوئے  جمہوریہ ترکیہ  کی 100ویں صدی کا جشن  منا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس  ہال میں  قدیم تہذیبوں  میں سے  یونانی، چینی اور مصری آثار قدیمہ کے شاہکار بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  گیوبیکلی  تپے  سے تعلق رکھنے والے شاہکار وں کے علاوہ  تاریخ  کی  قدیم ترین تہذیبوں   کے گہوارے کی حیثیت رکھنے والے اناطولیہ  میں 13 ادوار کے 61 شاہکاروں  کی نمائش کی جا رہی ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے