ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ کے لیے بنیادی سامان کی ترسیل فوری طور پر دوبارہ شروع کی جانی چاہیے۔
گیبریئس نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسرائیل کےشدید حملوں سے مچنے والی وسیع پیمانے کی تباہی حامل غزہ کے بارے میں ایک پوسٹ جاری کی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ”غزہ کو ضروری سامان کی ترسیل فوری طور پر بحال کی جانی چاہیے اور یہ کم از کم حالیہ جنگ بندی کے دوران پہنچنے والی سطح پر ہونی چاہیے، لیکن ضرورت اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔” گیبریئس نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے شہریوں کو تحفظ، خوراک، صاف پانی، پناہ گاہ، صفائی ستھرائی، ادویات اور بہت زیادہ چیزوں کی ضرورت لا حق ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ زخمیوں کو جان بچانے والی دیکھ بھال کی ضرورت ہے، اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تحفظ اور سامان کی ضرورت ہے، گیبریئس نے کہا، "جیسا کہ ہم نے بارہا خبردار کیا ہے، بڑے پیمانے پر آبادی کی نقل مکانی اور غیر محفوظ زندگی گزارنے کے حالات کی بنا پر ہجوم امراض کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ سخت گیر موقف کا خاتمہ، باقی ماندہ اسیروں کی رہائی اور غزہ کے محاصرے کا خاتمہ لازمی ہے۔