آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ وطن: "ایردوان : مغرب قتل عام پر اندھا اور بہرا ہوچکا ہے "
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے قتل عام نے مغرب کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ ایردوان نے کہا، ‘مغربی ممالک اسرائیل کو مزید بچوں کو ہلاک کرنے کے لیے غیر مشروط پشت پناہی کررہے ہیں ۔
***روزنامہ حریت: ایردوان:” نیتن یاہو پر میلوسیوچ کی طرح مقدمہ چلنا چاہیے”
صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، غزہ کے قصاب پر سابق سربیا کے صدر سلوبوڈان میلوسیوچ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا، جن پر سریبرینیکا میں نسل کشی اور جنگی مجرم ہونے کے کا الزام ہے ۔
***روزنامہ خبر ترک : "ترکی کی طرف سے اسرائیل کو انتباہ”
ترک انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی پریس میں اس خبر کی بنیاد پر بات چیت کرنے والوں کو ضروری انتباہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل، ترکی ، سمیت فلسطین سے باہر رہنے والے حماس کے ارکان کو نشانہ بنائے گا اور اس سمت میں اسرائیلی حکام کے بیانات پر ترکیہ نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اور اسرائیل کو متنبہ کیا ہے۔
***روزنامہ اسٹار : "4 ترک کمپنیاں عالمی فہرست میں "
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی 4 ترک کمپنیاں دفاعی صنعت کی سرفہرست 100 کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں ۔ اس فہرست میں اسل سان 60 ویں نمبر پر، بائکر 76 ویں نمبر پر، ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز 82 ویں اور راکٹسان 100 ویں نمبر پر ہے۔
*** روزنامہ یینی شفق: "ایئر چائنا 100 ویں ایئر لائن ہے جو استنبول ہوائی اڈے کی خدمت کرے گی”
تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی تھائی ائیر ویز کی جانب سے پروازوں کے آغاز کے ساتھ ہی ائیر لائن کمپنیوں کی دلچسپی استنبول ائیرپورٹ میں جاری ہے جو اپنی 99ویں ائیر لائن کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والی 100ویں ایئر لائن چینی ایئر چائنا ہے ۔ پہلے مرحلے میں ایئر چائنا بیجنگ سے استنبول کے لیے باہمی پروازوں کا اہتمام کرےگی۔
