ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے فلسطین میں انسانی المیہ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی ضمانت کے ماتحت ایک نئے دور کا آغاز ہونا چاہیے۔
2024 بجٹ پر مذاکرات کا آغاز ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی جنرل اسمبلی میں ہوا۔
افتتاحی تقریر کرتے ہوئے، ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر قرتلمش نے فلسطین میں انسانی المیہ کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل نے فلسطینی سرزمین میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے، قرتلمش نے کہا:”ہمیں اسوقت غزہ کی گلیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبے ساتھ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم کا سامنا ہے۔ "انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی واضح شقوں کے باوجود دنیا 67 دنوں سے جاری اس انسانی المیہ کا سد باب نہیں کر سکی۔”
اقوام متحدہ ایک ایسی تنظیم بن گئی ہے جس کا وجود صرف کاغذوں تک محدود ہونے کا ذکر کرنے والے قرتلمش نے کہا، "انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ایک نئے نظام کی ضرورت ہے۔ ” اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک نئی دنیا کے قیام کی امید کے ساتھ ترکیہ کے ضامن ملک بننے کی روشنی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔”
