English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار

القمر

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے لاہور کے علاقے بھٹہ چوک الفلاح ٹاؤن سے مرکزی ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا جو لاہور کے علاقے بادامی باغ کا رہائشی اور اس کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش کے خراسانی گروپ سے ہے۔

 

ملزم کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، تین پستول، پہنے کپڑے اور دستانے بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمے میں جیل جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے