ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا پہلاسیٹلائٹ مشن چاند کے تاریخی سفر پر روانہ

cargo spacecraft

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چاند پر جانے والے پہلے سیٹلائٹ مشن “آئی کیوب قمر” چین کے ہینان خلائی لانچنگ سائٹ سے روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت 2 بج کر 27  منٹ پر خلا میں روانہ ہوا۔ اور یہ سیٹلائٹ پانچ دن میں قمری مدار میں پہنچ جائے گا۔

انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کے ارد گرد چکر لگائے گا۔

اس حوالے سے مشن کے آغاز پر ملکی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس شاندار کامیابی پر خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں