لاہور:پنجاب کے دارالحکومت کے گریٹر اقبال پارک کے قریب چھوڑے گئے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہدایت پر متعلقہ ادارے نے کارراوئی کرتے ہوئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک میں ماں اپنے 4 بچوں کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی تھی، تحویل میں لئے گئے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کے والدین کے نہ ملنے تک چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ان بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی، ان کے والدین کو ہرجگہ تلاش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 معصوم بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی
