ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے معافی مانگ لی تو ٹھیک ہے ورنہ نا اہل ہو جائیں گے،بیرسٹر علی ظفر 

اسلام آباد : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ججز کو کالی بھیڑیں کہنے پر وزیراعظم نے معافی مانگ لی تو ٹھیک ہے ورنہ نا اہل ہو جائیں گے،عدالتیں اس اقدام کو نظر انداز نہیں کر سکتیں انہوں نے بہت بڑی غلطی کی۔

علی ظفر نے کہا کہ ہم نے بچپن سے یہی سنا ہے کہ ججز اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں،چیف جسٹس کا خط لکھنا نہیں بنتا تھا، جس کا دل کرتا ہے اپنے مخالف پر غداری کا الزام لگا دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا توہین عدالت ہے،وزیراعظم نے ان ججز کیلئے الفاظ استعمال کئے جو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے دے رہے ہیں،عدالتوں کو کالی بھیڑیں کہنے پر وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں