حیدرآباد:انسانوں کے بعد جانوروں پر بھی ظلم ہونے لگا، گدھے کی گدھے سے لڑائی ہونے پر مالک نے غصے میں دوسرے گدھے کی ٹانگ پر ڈنڈے مارمار کر توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد میں گدھوں کی لڑائی میں مالک نے دوسرے گدھے کی ٹانگوں پر ڈنڈے برسا کر ٹانگ توڑ دی، ملزم گدھا گاڑی چلاتا ہے، راستے میں لڑائی پر گدھے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس سے فوری کارروائی کرتے ہوئے گدھے کے مالک میر رند کو گرفتار کرتےہوئے مقدمہ درج کرکے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی، جس پرمقامی پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، بعد ازاں وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لیا جس پر پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
