مکہ مکرمہ (آن لائن)میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔میدان عرفات میں پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لیے موجود تھیں جہاں سے انہیں جبل رحمت اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔اسپتال میں خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، سعودی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔