ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے سندھ میں ایک گھرکے 3 افراد ڈوب گئے

اٹک: دریائے سندھ میں باغ نیلاب کے مقام پر ایک خاندان کے 3 افراد ڈوب گئے متاثرہ خاندان عید کی خوشیاں منانے پکنک پر دریائے سندھ پہنچا تھا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق   ایک ہی گھرکے 3افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے، باپ اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ عید کی خوشیاں منانے دریائے کی سیر کوگئے تھے۔

خرم شہزادنامی باپ کو مقامی لوگوں نے بچالیا تھا ،دریائے میں ڈوبنے کی خبر ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کرکے بیٹے شہیر کی لاش نکال لی۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ مقتول کی بہن کی تلاش اب بھی جاری ہے، اندھیرا ہونےکےباعث بچی کی تلاش کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں