English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد : لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فیصل آباد: شریف پورہ محلے میں ایک گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے 2بچے جاں بحق اور خاندان کے 7 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع گھر میں اس وقت آگ لگ گئی جب لیپ ٹاپ کی بیٹری چارجنگ کے دوران پھٹ گئی ، آگ پر قابو پالیا گیا ۔

حکام نے بتایا کہ بدقسمت حادثے کے بعد خاندان کے کم از کم 9 افراد بشمول 5 بچوں اور 2 خواتین کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم، بہن اور بھائی موقع پر  ہلاک ہو گئے باقی  زخمیوں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جو کہ  زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کے جسم کا 50 سے 60 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

افسوسناک واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

صوبائی حکومت کے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نے آگ لگنے سے زخمی ہونے والوں کے لیے بہترین علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو واقعہ کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع نے  بتایا کہ آتشزدگی کا ایک اور واقعہ  لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک کاغذی فیکٹری میں پیش آیا جس میں 25 امدادی کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ۔

گزشتہ ہفتے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں خوفناک آگ نے کم از کم 11 شیر خوار بچوں کی جان لے لی تھی۔

اس مہلک واقعے نے بعد میں وزیراعلیٰ مریم کے احکامات کے بعد اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کیا، جنہوں نے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا عزم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے