نیو یارک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناکامی کے بعد کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور 2021 کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ جاری ٹورنامنٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں ٹیم کی ناکامی کے بعد فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن نے استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا ہے ۔
دنیا کے ٹاپ سرفہرست بلے بازوں میں سے کین ولیمسن کا نام بھی شامل ہے اس نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 سے زائد انٹرنیشنل میچز نیوزی لینڈ کے لیے کھیلے ہیں ۔ تاہم، جنوری میں نیوزی لینڈ سے باہر معاہدہ کرنے کا انتخاب کیا ہے اور ہوم گراؤنڈ میں قومی ٹیم میں کپتانی کی حثیت سے شرکت نہیں کریں گے ۔
33 سالہ بلے باز نے ایک بیان میں کہا، “نیوزی لینڈ کے موسم گرما کے دوران بیرون ملک موقع حاصل کرنے کا مطلب ہے کہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کو قبول کرنے سے قاصر ہوں۔” قومی ٹیم کے لیے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور ٹیم کو کھلاڑی کی حثیت سے اچھی پوزیشن پر لے جانے کے لیے میں ہر ممکن کوشش کروں گا ۔
واضح رہے کہ جنوری 2025 میں کین ولیمسن کی ممکنہ منزل ایک T20 فرنچائز لیگ ہے، جس کے مقابلے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں ہونگے ۔

