ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی وزیراعلی دھمکیوں کے بجائے پہلے محنت کرکے کچرا اٹھوائیں، عظمی بخاری

not poisoned

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین  پھردھمکیاں دے رہے ہیں، یہ عید کے دن بھی نفرت اور انتشار پھیلانے سے باز نہیں آتے، یہ گرڈ سٹیشن پر قبضے کرتے ہیں،ان کی دہشت گردی اور قبضے کرنے کی عادت جاتی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ علی امین گنڈاپور پہلے کوڑا تو اٹھا لیں،  یہ لاہور آجائیں ہم انہیں بتائیں گے کہ کوڑا کیسے اٹھاتے ہیں، کسی صوبے میں بھی پنجاب کی طرح انتظام نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، شاہراہوں کو صفائی کے بعد عرق گلاب اور فینائل ملے پانی سے دھویا گیا، عید سے قبل ویسٹ مینجمنٹ نے 32لاکھ بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں