English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے ساتھ وائرل تصویر کی حقیقت بیان کردی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے ساتھ وائرل تصویر کی حقیقت بیان کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ ہراپ لوڈ کی گئی چیز پر یقین نہ کریں۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ تصویر اس لیے لی تھی کیونکہ مجھے لگا کہ یہ لوگ عام مداحوں کی طرح ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے مزید کہا کسی متنازع تنظیم کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر کو میری جانب سے کسی قسم کی حمایت نہیں سمجھا جائے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فلسطین میں معصوم جانوں کی تکلیف دیکھ کر دل کو صدمہ پہنچتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ میں اس جنگ کے خاتمے اور فلسطینیوں کی آزادی کی دعا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے