ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج کے دوران ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرنے والے  وزٹ ویزے پر آئے تھے،  سعودی حکام

Waqf Arafah will be tomorrow

اسلام آباد: حج کے دوران ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرنے والے  وزٹ ویزے پر آئے تھے، سعودی حکومت نے باقاعدہ رپورٹ پیش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی حکام نے کہا ہے کہ رواں برس حج کے دوران انتقال کرنے والے عازمین کی اکثریت کے پاس حج کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا، حج کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس سال مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین سیاحت یا وزٹ ویزوں پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حج کے دوران ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرنے والے زائرین چلچلاتی دھوپ میں مقدس شہروں میں طویل فاصلہ پیدل طے کرتے رہے، جس کی وجہ سے وہ گرمی برداشت نہیں کرسکے،

خیال رہے کہ رواں برس حج کے دوران شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں سے 320 کا تعلق مصر، 144  انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال سے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں