سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے بچوں کی پیدایش کی حوصلہ افزائی کرنے اور شرح پیدائش میں اضافے کے لیے ماہانہ 18ہزار ڈالر دینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ ماہانہ معاوضہ 15لاکھ وان سے بڑھا کر25لاکھ وان کیا جا رہا ہے۔ بچے کی پیدائش کے دوران اگر والدین دیکھ بھال کے لیے عارضی طور پر کام کی جگہ چھوڑتے ہیں تو انہیں یہ رقم معاضے میں ملے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ برس شرح پیدائش 0.72 کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔صدر یون سک یول نے اس مسئلے پربات کرنے کے لیے ایک اجلاس بھی طلب کیا تھا ۔