سینٹر فاروق نائیک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے، وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
سینیٹر انوشے رحمان نے پوچھا کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟
جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے ،ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتا نہیں ہے۔
سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں تجاویز پیش کرتے ہوئے سینیٹر اخونزادہ چٹان نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال ہوتا ہے، ایف بی آر فاٹا و پاٹا کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کرتا ہے، ان علاقوں کو انڈسٹری دیں تاکہ سرمایہ دار ترقی کریں، فاٹا و پاٹا کے لیے 5 سالہ پلان ہونا چاہیے۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کا فائدہ فاٹا کو نہیں ہوتا، فاٹا کو ٹیکس چھوٹ کا فائدہ صرف چند لوگوں کا ہوتا ہے۔
