خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کرگئے۔
خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشائبہ کے انتقال کی تصدیق سعودی میڈیا کی جانب سے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر صالح خانہ کعبہ کے 109 ویں کلید بردار تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق کلید بردار کعبہ ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کافی عرصے سے بیمار تھے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔
یاد رہے کہ سدانہ کعبہ کا شرف صدیوں سے الشیبی خاندان کے پاس چلا آرہا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ کا اگلا کلید بردار بھی الشیبی خاندان سے ہوگا اور رہے گا۔
