English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کی وفاقی بجٹ میں حکومت کے سخت معاشی فیصلوں کی تعریف

the federal budget

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے سخت معاشی فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوش آئند قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے ورچوئل مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عالمی مالیاتی فنڈ نے وفاقی بجٹ  کو درست قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کو سراہا۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آ سکتا ہے۔

پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے