غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تنظیم “فلسطین ایکشن” نے انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخی عمارت سینٹ ہاؤس پر سرخ پینٹ پھینک دیا ۔
فلسطین ایکشن نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں جاری مظالم کے خلاف بامعنی کارروائی کرنے کے لیے طلباء اور عملے کی بار بار کی درخواستوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ سینٹ ہاؤس کی عمارت پر سرخ پینٹ پھینکنا فلسطین میں جاری خونریزی کی عکاسی کرتا ہے۔
فلسطین ایکشن نے کہا کہ ان کا ہدف برطانیہ میں اسرائیلی ہتھیاروں کی تجارت تھی لیکن یونیورسٹی نے ان کے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی اور کیمبرج یونیورسٹی اس کے خلاف کوئی بامعنی کارروائی کرنے میں ناکام رہی اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا۔
کیمبرج یونیورسٹی نے سینٹ ہاؤس کی تاریخی عمارت کو خراب کرنے کی مذمت کی ہے۔

