انٹیگوا: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں ڈی ایل ایس کے تحت جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا 10 سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، میزبان ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا ہدف 136 سے 123 ہوگیا جو کے 17 اوورز میں مکمل کرنا تھا ، جنوبی افریقہ نے ہدف 5 گیندیں قبل حاصل کر لیا ۔
ویسٹ انڈیز نے اننگز کے آغاز میں ہی صرف 5 رنز پر ہی 2 وکٹیں گنوا دیں ، شائے ہوپ صفر اور نکولس پورن ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
کائل میئرز اور راسٹن چیز نے 81 رنز کی اہم شراکت قائم کی، میئرز 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور راسٹن چیز 52 رنز بنانے کے بعد پویلین کی راہ دیکھی ۔
جنوبی افریقہ کی جانب بولنگ کا آغاز بہترین رہا تبریز شمسی نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ گروپ 2 سے انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج اس میچ کے بعد ہوجائے گا۔

