ریاض: حج کے دوران گرمی کی شدت سے جاں بحق افراد کی تعداد 1300 سے زائد ہو گئی۔
سعودی حکام کے مطابق دوران حج انتقال کر جانے والے میں 83 فیصد غیر رجسٹرڈ حاجی تھے جو حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اسپتال میں اب بھی بغیر اجازت مملکت پہنچنے والے 95 حاجی زیر علاج ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے 672 کا تعلق مصر، 236 انڈونیشیا، 100 اردن، 98 ہندوستانی، 35 سے زائد پاکستانی،31 ایران اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

