پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن عزم استحکام کی تفصیلات اور مدت پروضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور سیاسی پارٹیز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت لازمی ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے امورپر پی ٹی آئی نے 26 جون کو قبائلی گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا ہے، عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں، یقینا عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائیگی۔

