English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگ بندی کا معاہدہ ہوبھی گیا تب بھی حماس سے جنگ جاری رکھیں گے: نیتن یاہو

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے تو پھر بھی جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی معاہدے سے اتفاق نہیں کریں گے جس میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم نے عندیہ دیا کہ وہ قیدیوں کی واپسی ممکن بنانے کیلئے جزوی معاہدے کے لیے بھی تیار ہیں، ان کا مقصد مغویوں کو واپس لانا اور غزہ میں حماس کی حکومت کا مکمل خاتمہ ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی کا مرحلہ ختم ہونے والا ہے، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جنگ ختم ہونے والی ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے ساتھ ہی جنگ کو لبنان سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے