English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 ورلڈ کپ:ہیٹ ٹرک کے نئے ریکارڈز قائم

ٹی 20 ورلڈ کپ میں  ہیٹ ٹرک کرنے کے نئے ریکارڈز قائم ہو گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک ہی دن میں 2 ہیٹ ٹرکس کے ریکارڈ بن گئے، جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بالرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر کرس جورڈن اور آسٹریلیا کے بالر پیٹ کمنز نے  نے عالمی ایونٹ  کے میچز میں (ایک ہی روز) ہیٹ ٹرکس کے ریکارڈز بنائے۔ انگلینڈ کے کرس جورڈن نے اتوار 23 جون کو ہونے والے میچ میں امریکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ قائم کیا اور مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انہوں نے امریکا کی اننگز کے دوران 19 ویں اوور میں مسلسل 3 بالز پر تین کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا، جن میں علی خان، نوستھُش کنجیگے اور سوربھ نٹوراوالکر شامل تھے۔ اس طرح کرس جورڈن ٹی 20 کے بین الاقوامی میچوں میں ہیٹ ٹرک بنانے والے انگلینڈ کے پہلے بالر بھی بن گئے۔

اسی طرح اتوار ہی کے روز افغانستان کے خلاف میچ میں  آسٹریلوی بالر پیٹ کمنز نے بھی ہیٹ ٹرک بنا کر ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے 18 ویں اوور کی آخری گیند پر افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان کو آؤٹ کیا، جس کے بعد 20 واں اوور بھی انہوں ہی نے کروایا اور پہلی بال پر افغان کھلاڑی کریم جنت اور دوسری گیند پر گلبدین نائب کو پویلین بھیجا ۔ اس طرح انہوں نے اپنی مسلسل تین بالز پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ پیٹ کمنز نے ایک اور اعزاز بھی حاصل کرلیا، جس میں انہوں نے مسلسل 2 میچز میں ہیٹ ٹرک بنائی۔ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل انہوں نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں بھی  ہیٹ ٹرک کرکے یہ ریکارڈ حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے