ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا : سائبر حملے سے نیشنل ڈیٹا سینٹر متاثر

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں سائبر حملے کے دوران نیشنل ڈیٹا سینٹر کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا، جس سے کئی حکومتی سروسز متاثر ہوئیں۔ وزیر مواصلات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور گروپ نے ہیک کیے گئے ڈیٹا کے عوض 80 لاکھ ڈالرتاوان طلب کیا۔ یہ سائبر حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ائر پورٹس میں امیگریشن ڈیسک پر طویل قطاریں لگ گئیں۔ وزیر مواصلات نے بتایا کہ سائبر حملے سے ائرپورٹس سمیت حکومتی سروسز متاثر ہوئیں لیکن اب حالات ٹھیک ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب انڈونیشیا میں اس طرح کا سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں