English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی ورکرز کی حفاظت کی ذمہ داری براہ راست فوج پر ہوگی ، احسن اقبال

لاہور: غیر ملکی باشندوں کے لیے سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ہیں ، چینی باشندوں اور ورکرز  کے لیے فوج تعینات ہوگی ، ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے گا ۔

یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے حوالےسے ایک نجی چینل کے پرگرام میں کہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا مقصد سی پیک کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا ہے لیکن دشمن کے ہر منصوبے کو خاک میں ملایا جائے گا ، چین نے کہا ایسے واقعات ہمارے تعلقات بگاڑ نہیں سکتے، چین کی جانب سے اسٹیٹمنٹ خوش آئند بات ہے، چینی قیادت کو بھی معلوم ہے غیر ملکی عناصر واقعات میں ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی واقعے کی تحقیقات کی پیشرفت سے چینی قیادت کو آگاہ کیا ہے، چین کا نقصان ہمارا نقصان ہے اس کو سب جانتے ہیں ۔

سوات واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ مذہب کا نام لے کر دہشتگردی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے دنیا میں اسلام کا پرامن چہرہ دکھانا ہے،سوات میں غیر ملکی فرم ہوٹل بنانا چاہتی تھی لیکن مدین واقعہ دیکھ کر چلی گئی، جڑانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2013ء سے 2018ء تک سی پیک پر بھرپور عملدرآمد ہوا، 2018ء کی تبدیلی نے ہمارے منصوبوں کو ریورس اور سکینڈلائز کر دیا، ان 4سالوں میں اسپیشل اکنامک زون پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی، پالیسی کا تسلسل اور استحکام ملک کیلئے بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کہ چین جیسے ملک کو نظر انداز کیا گیا، چین نے فیز2 کیلئے 5 کوریڈور کا خود اعادہ کیا ہے،ا سپیشل اکنامک زونز کیلئے چینی ماہرین مدد کرنے آ رہے ہیں، عنقریب چینی ماہرین کا وفد پاکستان آ رہا ہے،ان سے  افادہ حاصل کی اجائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے