English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کو شکست دے کر افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 52 ویں میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کوڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

 کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بولنگ کی دعوت دی، افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا۔

افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے تھے۔ افغانستان  کے رحمٰن اللّٰہ گرباز 43 اور راشد خان 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ ابراہیم زدران 18 اور عضمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور راشد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اب افغانستان ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے