English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں کل سے بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

 مون سون ہوائیں 26 جون کو ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ محکمے نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں بھی اگلے ہفتے 2 سے 3 جولائی تک بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی حالیہ دنوں میں انتہائی درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے لیکن گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے ۔

مزید برآں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں 27 جون سے یکم جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

دریں اثناء جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں 26 سے 30 جون تک بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 28 جون سے یکم جولائی کے درمیان بارشوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان اور نصیر آباد میں بھی 26 سے 28 جون تک موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیر کے روز سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں الرٹ جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے ۔

پیش گوئی میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہلکی بارشوں کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارشوں کا بھی امکان ہے، جو سیلابی صورتحال بھی اختیار کرسکتا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی جس سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے