ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان کرکٹرز کو بھارت میں تربیت دینے پر شکرگزار ہیں، طالبان رہنما

کابل: قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں نامزد مستقل نمائندے  اورطالبان کے رہنما سہیل شاہین نے افغانستان کے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارت کے مسلسل تعاون پر اس کے شکرگزار ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  طالبان کے رہنما نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت نے افغان کرکٹرز کو اپنے اسٹیڈیمز میں تربیت فراہم  کی جبکہ ان کو بھارتی کمپنیوں کی طرف سے اسپانسر شپ بھی دی گئی، اس کے علاوہ  بھارت کی ایک ملین ڈالر کی گرانٹ سے قندھار کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں