English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں انگلینڈ کی دس وکٹ سے دوسری فتح

القمر

برج ٹائون میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سپر آٹھ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے امریکا کے خلاف دس وکٹ سے جیت حاصل کی جو اسکی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر دوسری جیت تھی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے امریکا کے سبھی کھلاڑی18.5 اوور میں115 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ انگلینڈ نے9.4 اوور میں کسی نقصان کے بغیر 117 رنز بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔

ایڈیلیڈ اوول میں10 نومبر2022 کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو دس وکٹ سے شکست دی جو اسکی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں مشترکہ طور پر سب سے بڑی اور ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سب سے بڑی جیت تھی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت سے بلے بازی کرائی جس نے مقررہ20 اوور چھ وکٹ پر 168 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے16 اوور میں کسی نقصان کے بعد 170 رنز بناکر میچ میں دس وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ابھی چھ مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی ٹیم نے دس وکٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ انگلینڈ سے پہلے آسڑیلیا، جنوبی افریقا، عمان اور پاکستان نے دس ۔ دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ بھارت کی ٹیم دو مرتبہ دس وکٹ سے ہاری ہے جبکہ پاپو نیو گنی، سری لنکا ، امریکا اور زمبابوے کو ایک ایک مرتبہ دس وکٹ سے شکست ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دس وکٹ سے ہارنے والی پہلی ٹیم آسڑیلیا تھی جس نے سری لنکا کے خلاف 20 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا سے بلے بازی کرائی تھی اور اسے 19.3 اوور میں101 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد10.2 اوور میں کسی نقصان کے بغیر 102 رنز بناکر میچ میں دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

زمبابوے کے خلاف ہمبنتوتا میں 20 ستمبر2012 کو ہوئے میچ میں جنوبی افریقا نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا تھا اور پہلے زمبابوے سے بلے بازی کرائی تھی۔ زمبابوے نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 93 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا نے 12.4اوور میں کسی نقصان کے بغیر 94 رنز بنائے اور میچ دس وکٹ سے جیتا۔
الامرات میں17 اکتوبر2021 کو ہوئے میچ میں عمان نے پاپو نیو گنی کے خلاف دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے پاپو نیو گنی سے بلے بازہ کرائی تھی جس نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے۔ عمان نے13.4 اوور میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر131 رنز بنائے تھے اور دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔

پاکستان نے دوبئی میں 24 اکتوبر2021 کو ہوئے میچ میںبھارت کے خلاف دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں ٹاس پاکستان نے پہلے بھارت سے بلے بازی کرائی تھی جس نے مقررہ سات وکٹ پر 151 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر17.5 اوور میں152 رنز بنائے تھے اور میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔ یہبھارت کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دس وکٹ سے پہلی ہار بھی تھی۔

انگلینڈ نے امریکا کو دس وکٹ سے شکست دینے سے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میںتین مرتبہ دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلی مرتبہ اس نے ایسا ویسٹ انڈیز کے خلاف اوول میں23 ستمبر2011 کو کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں15 فروری2013 کو اس نے دوسری مرتبہ دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ بھارت کے خلاف اس نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے