English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن کے ساتھ کسی بھی معاملے میں نہیں بیٹھیں گے، سنی اتحاد کونسل

 اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے تحت کسی بھی معاملے میں جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی )  کے  ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ کے پی میں آپریشن کی باتیں ہو رہی ہیں حالانکہ ضرورت جنوبی پنجاب میں ہے، جنوبی پنجاب کو کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسندوں سے پاک کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ

ماضی میں آپریشنز کی حمایت کرنے پر لاشیں بھی ہمارے ہی گھروں میں آئیں، کسی نئے آپریشن کی ماضی کی طرح حمایت نہیں کرسکتے، کے پی میں آپریشن سے پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے کا تاثر ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے