English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی:بابر اور رضوان مزید نیچے

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 کے بیٹرز اور بالرز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان مزید نچلے نمبروں پر چلے گئے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ رینکنگ میں آسٹریلیا کے بلے باز ٹریوس ہیڈ  4 درجے اوپر آ گئے اور پولی پوزیشن پر براجمان ہوئے کیوں کہ ان کے ریٹنگ ریٹس کی تعداد 844 ہو گئی ہے۔ اسی طرح 842 ریٹنگ پوائنٹس کی بدولت سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچے جب کہ انگلش کھلاڑی فل سالٹ نے تیسری پوزیشن لی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان آئی سی سی رینکنگ میں ایک ایک درجے نیچے آ گئے ہیں جس میں بابراعظم 755 اور محمد رضوان 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچے۔

آئی سی سی کی ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ میں سری لنکن وینندو ہسرنگا پہلے نمبر پر، افغان کھلاڑی محمد نبی دوسرے اور بھارتی ہارڈک پانڈیا تیسرے نمبر پر آ گئے۔

اسی طرح بالنگ میں ٹی 20 رینکنگ میں انگلش بالر عادل رشید پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ افغان اسپنر راشد خان 2 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل 3 درجے بلند ہوکر چوتھی پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے