English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاضی احمد : ٹرالر اور مسافر کوچ میں تصادم ، ڈرائیور جاں بحق ، 14 زخمی

القمر

قاضی احمد (نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پر واقع بائی پاس روڈ مسل پیٹھ کے سامنے ٹرالر اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور 14 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، حادثے میں کوچ ڈرائیور مظہر جلبانی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 7 زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے، مسافر کوچ شکار پور سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے