English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئیوری کوسٹ میں سیلاب اور تودے گرنے سے 24 افراد ہلاک

آئیوری کوسٹ میں بارش اور سیلاب کے باعث وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے

یاموسوکرو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر عابدجان میں شدید بارش سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنی۔ شہر کے بعض علاقوں میں اوسط سے 4 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے۔ آئیوری کوسٹ میںبرسات کا موسم جون میں شروع ہوکراکتوبر تک جاری رہتا ہے۔ منصوبہ بند ی نہ ہونے ، شہری آباد کاری اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل کی وجہ سے ہر سال جانی نقصان ہوتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے