English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احمد بھچر کا 9 مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی میں نو مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا۔

اسمبلی اجلاس کے دوران احمد خان نے کہا کہ اگر ہم قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم 9 مئی کے جرم کا اقرار نہیں کرتے تو قصوروار کیوں ہیں، اگر سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے تو نو مئی والا ظلم نہ ہوتا۔

اسمبلی اجلاس کے دوران احمد خان بھچرنے مطالبہ کیا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے ضمنی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیپلیمنٹری بجٹ بیوروکریسی بناتی ہے اور 268 ارب روپے ان پرخرچ ہوتا ہے، جمہوری حکومت میں ضمنی بجٹ کو گناہ سمجھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوروکریسی کی نااہلی سے ضمنی بجٹ آتا ہے، 40 فیصد نوجوان تعلیم سے محروم ہیں، ضمنی بجٹ جیسے اللے تللے کوئی پسندیدہ اقدام نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے