English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بولیویا میں فوجی بغاوت کو عوام نے ناکام بنادیا،آرمی چیف گرفتار

بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں فوجی اہلکار سرکاری محل کے قریب جمع ہیں

لاپاز(مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی بحران کے شکارجنوبی امریکی ملک بولیویا کے صدر نے ملک میں فوجی بغاوت کو عوام کی مدد سے کچلنے اور آرمی چیف کی گرفتاری کے بعد فوج کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا میں فوج کی بکتر بند گاڑیوں نے صدارتی محل کا گھیراؤ کرلیا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ جس پر صدر لوئس آرس نے قوم کو باہر نکلنے کو کہا۔عوام کے ساتھ ساتھ صدر لوئس آرس کے حامی سیکیورٹی فورسز اور فوجی بھی نکل آئے۔ ایک موقع پر بغاوت کرنے والے فوجی اور صدر کے حامی فوجی آمنے سامنے آگئے۔بغاوت کی کوشش کے 3 گھنٹوں میں ہی صدر کے حامی فوجیوں نے سبقت حاصل کرلی اور باغی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔حکومتی وزیر ایڈوارڈو ڈیل کاسٹیلو نے بتایا کہ آرمی چیف کے علاوہ بحریہ کے سابق نائب ایڈمرل جوآن آرنیز سلواڈور کو بھی حراست میں لیا گیا۔صدر لوئس آرس کے سیکڑوں حامی بولیویا کے جھنڈے لہراتے، قومی ترانہ گاتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محل کے باہر
چوک پر جمع ہو گئے اور جمہوریت کے حق میں نعرے بازی کی۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے آرمی چیف جنرل جوآن ہوزے زونیگا کی قیادت میں فوج نے صدارتی محل سمیت دارالحکومت لاپاز کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا، بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے فوجیوں نے موریلو اسکوائر پر پوزیشن سنبھالتے ہوئے صدارتی محل کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’صدر آرسے نے صدارتی محل میں فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم لوگوں کو کپتان ہوں اور میں حکم دیتا ہوں کہ فوری طور پر فوج کو واپس بھیجو، میں اعلیٰ قیادت کے حکم کی خلاف ورزی نہیں ہونے دوں گا‘۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’آج ملک میں جمہوریت کے خاتمے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام کو اس بغاوت کے خلاف منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے‘۔صدارتی محل کی جانب فوج کی پیش قدمی کے بعد صدر لوئس آرسے نے فوری طور پر جوز ولسن سانچیز کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا اور ان سے امن و امان کو بحال کرنے پر زور دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے