اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 ء میں بین الاقوامی فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی۔یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کے لیے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عاید کردیا گیا جبکہ یورپ کے لیے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عاید کیا گیا ہے۔یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا،دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
