ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق 

  کراچی: ماڑی پور کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے باعث حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بس میں سوار افراد سیر کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں