ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاڑکانہ ،پولیس کی کامیاب کارروائی،منشیات فروش گرفتار

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی سب ڈویژن رتوڈیرو میں مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں، پہلی کارروائی رتوڈیرو میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام، عادی منشیات فروش ملزم چار کلو چرس سمیت گرفتار، دوسری کارروائی تھانہ دھامراہ کی حدود سے 2 منشیات فروش ملزمان چرس سمیت گرفتار، تیسری کارروائی تھانہ لاشاری کی حدود سے بیوی کے مرڈر کیس میں مطلوب ملزم گرفتار، چوتھی کارروائی رتوڈیرو پولیس نے شہری لیاقت علی کھکھرانی سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرالی۔ پانچویں کارروائی دھامراہ پولیس نے شہری مشتاق ویسر سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرالی۔ تھانہ رتوڈیرو کی حدود نوڈیرو بائی پاس والے علاقے سے بدنام زمانہ/ عادی منشیات فروش ملزم فدا چنو 4 کلو چرس سمیت گرفتار، ملزم کے خلاف تھانہ رتو ڈیرو میں پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے خریداروں اور لوکل ڈیلرز متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تھانہ دھامراہ کی حدود سے دو منشیات فروش ملزمان عرفان جونیجو اور حمیر پہنور 400 گرام چرس سمیت گرفتار، مقدمات درج۔ تھانہ لاشاری کی حدود سے اپنی اہلیہ شبیراں کے مرڈر کیس میں مطلوب ملزم گلاب سنانی گرفتار،ملزم نے اپنی بیوی کو سیاہ کاری الزام میں قتل کیا تھا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے ڈی ایس پی رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ایس ایچ او رتوڈیرو، ایس ایچ او دھامراہ اور ایس ایچ او لاشاری کے لیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں