لاہور:بین الصوبائی رابطہ کےوفاقی وزیر رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعظم کے ویژن کے مطابق قومی کھیل ہاکی کو عروج بام پر دوبارہ لانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں سے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر کو گزشتہ بین الاقوامی ہاکی ایونٹس میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اسکے علاوہ ایشیئن چیمپیئنز سمیت دیگر بین الاقوامی ایونٹس و ڈومیسٹک ایونٹس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ہماری قومی و صوبائی حکومت نے جس انداز سے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
