
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سیلاب سے 130 جنگلی جانور ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں قائم کازیرنگا نیشنل پارک میں بدترین سیلاب ریکارڈ کیا گیا ،جس سے 117 ہاگ ہرن، 2 سانبر ہرن ایک نایاب بندر ، ایک پانی کی بلی اور 6 گینڈے ہلاک ہوگئے،جب کہ 97جانوروکو بچالیاگیا۔