English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

1250 کی جگہ 525 میٹر ریڈرز حیسکو میں کام کررہے ہیں،عبداللطیف

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ 1250میٹر ریڈرز کی جگہ صرف525 میٹرریڈرز حیسکو میں کام کر رہے ہیں جس میں سے مزید ریٹائرڈ ہوکر یہ تعداد اور کم ہوچکی ہے ان کے پاس موبائل بھی سرکاری نہیں ہیںبلکہ وہ اپنے ذاتی موبائل سے سرکاری کام کی انجام دہی کرنے پر مجبور ہیں، ادارے سے سیفٹی کلچرکو ختم کردیا گیا ہے قانون کے مطابق ہر ماہ سیفٹی میٹنگوں کا انعقاد طے ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے، حادثات کے مرتکب افراد کے خلاف قانون و محکمہ جاتی کارروائی بھی نہیں ہو رہی جس سے سیفٹی کلچر کو نقصان اور حادثات کا تناسب بڑھ گیا ہے، گزشتہ دنوں ہیرآباد، سامارو، عمر کوٹ اور نواب شاہ میں یکے بعد دیگرے حادثات کا ہونا ہم سب کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوران میٹنگ چیف ایگزیکٹو حیسکو محمد روشن اوٹھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ اینڈ آر حیسکو شفیق احمد میمن یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، نور احمد نظامانی، زونل چیئرمین ملک روشن، حافظ عبدالکریم، ساجد اللہ راجپوت، اکرم خان کے علاوہ حامد کے کے اور شمیم الدین بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں جن دیگر مسائل پر تبادلہ خیال اور مطالبات پیش کیے گئے ان میں دور دراز تبدیل شدہ ملازمین کو واپس گھروں کے نزدیک تعیناتی، کمپیوٹر ملازمین جن کو ایک سائیکل کے تحت روٹیشن پر چلایا جارہا تھا، انہیں اس شیڈول سے چلانے کے بجائے بے قاعدگی کے تحت چلایا جارہا ہے جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں، انہیں طے شدہ روٹیشن کے مطابق چلایا جائے۔ ملازمین کے واجبات کو جان بوجھ کر التواء کی نظر کیا جارہا ہے، کرایہ مکان جو ملازمین کی تنخواہ کا حصہ ہے اس کی بھی بروقت ادائیگی ممکن نہیں ہو رہی ہے، ملازمین کی ترقیاں، اپ گریڈیشن کو بھی بلاوجہ طول دیا جارہا ہے ملازمین نا اُمیدی کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر ریٹائرڈ ہو رہے ہیں لیکن ان کو ان کا حق نہیں مل پارہا۔ کنسٹرکشن اور جی ایس سی کے ملازمین سے ان کی ذمہ داریوں سے ہٹکر دوسرا کام بیغار کے طور پر لیا جارہا ہے جبکہ ان کا اصل کام ٹھیکیداروں سے لے کر ادارے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور ادارے پر بلاوجہ مالی اضافے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، ریجنل اسٹور کو بناء کسی منصوبہ بندی کے منتقل کردیا گیا ہے جس کے باعث نہ صرف وہاں کے ملازمین اضافی وقت، اضافی اخراجات برداشت کرنے پر مجبورہیں جبکہ یہ خدشہ بھی ہے کہ کہیں ریجنل اسٹور کی جگہ پر ناجائز قابضین قبضہ نہ کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے