English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت : تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی‘ 18 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرک سے ٹکرا کر بس تباہ ہوگئی ہے

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈبل ڈیکر مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دودھ کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ لکھنؤ کے نزدیک ایکسپریس وے پر ہوا۔ ڈبل ڈیکر مسافر بس بہار سے نئی دہلی جارہی تھی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ تیز رفتار بس کی ٹکر سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں اور دودھ ہائی وے پر پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری لگتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے