English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس عالیہ نیلم نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان سے حلف لیا۔ 

حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، جسٹس شجاعت علی خان، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، جج صاحبان، سابق ججز، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، لاء افسران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد چیف جسٹس نیلم لاہور ہائی کورٹ روانہ ہوئیں، جہاں انہیں مسلح پولیس کے دستوں نے گارڈ آف آنر سے نوازا۔

خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے 3 ناموں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم پر غور کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے