English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں اس سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوچکی ہیں، جولائی سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اگست میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی اور خضدار مون سون کی رینج میں ہونے کی وجہ سے زیادہ بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں جب کہ زیادہ بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نگ کے خطرات بھی موجودہیں۔

ادھر بلوچستان حکومت نے مون سون بارشوں کے حوالے سے 17 اضلاع کو ہائی رسک قرار دے کر انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے