English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذاکرات ناکام: چیئرمین ایف بی آر کا آٹے پر عاید ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے انکار‘ آٹے بحران کا خدشہ

القمر

لاہور/کراچی(آن لائن) فلورملز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ چیئرمین ایف بی آر نے آٹا پر عاید ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے انکار کردیا۔جس سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر اور فلورز ملز ایسوسی ایشن کے درمیان زوم پر اجلاس ہوا جو کہ سیکرٹری فوڈ پنجاب کے دفتر میں ہوا۔ زوم میٹنگ میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین بھی موجود تھے۔میٹنگ میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب بھر میں آٹا کے کاروبار پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور فلورملز پر عاید سالانہ ٹرن اوور ٹیکس ختم کیا جائے اس سے آٹا کی قیمت میں کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی ڈاکیومنٹیشن کرنا آٹا ڈیلرز اور دکان داروں کے لیے ممکن نہیں ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ریٹیلرز ٹیکس پیئر پر کڑی شرائط عاید ہیں اس لیے فلور ملزم کے آٹا ڈیلر اور ریٹیلیرز پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کیا جاسکتا۔علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے مختلف ٹیکسز عائد کئے جانے کے بعد عام مارکیٹ میں چینی، گھی اور آئل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔چینی کی بوری 6700 روپے میں فروخت ہو رہی تھی وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کی ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنا280 سے 320 روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس طرح چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔عام مارکیٹ میں یہ اضافہ خود ساختہ ہے یا پھر حکومت کی جانب سے عاید کئے گئے ٹیکسز اس کی وجہ ہیں لیکن اس اضافے سے عام شہری کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے