English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبیا کی ٹیم کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

القمر

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک)کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024میں کولمبیا کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میچ میں یوراگوئے کو سخت مقابلے کے بعد 1-0گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی۔جیفرسن اینڈریس لیما نے واحد گول کر کے 2001کی چیمپئن اپنی ٹیم کولمبیا کو تیسری مرتبہ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی دلا دی۔بینک آف امریکا اسٹیڈیم، شارلٹ، شمالی کیرولینا کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد کولمبیا کی ٹیم نے یوراگوئے کی ٹیم کو1-0 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے